آسٹریلیا کے لیجنڈ اسپنر شین وارن موٹر سائیکل حادثے میں زخمی ہوگئے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق شین وارن میلبرن میں اپنے بیٹے کے ساتھ موٹر سائیکل چلا رہے تھے اس دوران بائیک پھسل گئی۔
حادثے کے بعد وارن کو اسپتال منتقل کر دیا گیا اور ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دی گئی۔
وارن کے جسم پر کچھ چوٹیں آئیں ہیں، حادثے کے بعد شین وارن کا کہنا تھا کہ وہ زخمی اور بہت تکلیف میں ہیں۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ 8 دسمبر سے شروع ہونے والی ایشز سیریز کے کمنٹری پینل میں اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔