پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے ملازمین کی تنخواہوں میں پانچ سال بعد اضافے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پی آئی اے بورڈ نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی، پی آئی اے گروپ ایک تا 4 تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گروپ 5 تا ڈائریکٹر کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کیا جائے گا۔
سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے ملازمین ادارے کا فخر ہیں۔
اس کے علاوہ پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں 5 سال بعد اضافہ کیا گیا ہے، تنخواہوں میں اضافے پر پی آئی اے ملازمین نے خوشی کا اظہار بھی کیا ہے۔
واضح رہے کہ قومی ایئرلائن ملامین کی تنخواہوں میں آخری بار 2016 میں اضافہ کیا گیا تھا۔