مشہور بالی ووڈ اداکار برہما مشرا گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، پولیس نے موت کی وجہ حرکت قلب بند ہونا قرار دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مرزاپور میں ‘للت’ کا یادگار کردار نبھانے والے 36 سالہ اداکار برہما مشرا پُراسرار طور پر موت واقع ہوگئی، آنجہانی اداکار نے عامر خان کی فلم ‘دنگل’ سمیت متعدد بالی ووڈ فلموں میں اداکارہ کے جوہر دکھائے تھے۔
مشرا ممبئی کے علاقے ویروسا میں واقع رہائشی عمارت میں گزشتہ چار برس سے کرائے پر مقیم تھے اور اسی فلیٹ میں ان کی موت ہوئی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلیٹ کا دروازہ اندر سے بند تھا جس کے باعث کسی کو مشرا کی موت کا علم نہ ہوسکا لیکن جب گھر سے انتہائی ناگزیر بدبو اٹھنا شروع ہوئی تو پڑوسیوں نے پولیس کو مطلع کیا۔
پولیس نے دوسری چابی سے فلیٹ کا دروازہ کھولا اور تلاشی لی 36 سالہ اداکار برہما مشرا بیت الخلاء میں مردہ حالت میں پائے گئے۔
پولیس نے اداکار کی لاش اسپتال منتقل کی جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی معائنے کے بعد حرکت قلب بند ہونے کو موت کی وجہ قرار دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ برہما مشرا کی نیم گلنے کی حالت میں تھی یعنی انہیں مرے ہوئے تقریباً تین سے پانچ دن ہوگئے تھے۔