مانی کا غیرشادی شدہ مردوں کو مشورہ

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی کے شوہر اداکار سلمان شیخ عرف مانی نے غیرشادی شدہ مردوں کو مشورہ دے دیا۔

اداکارہ حرا مانی کے شوہر مانی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اہلیہ کے ہمراہ چند خوبصورت تصاویر شیئر کٰں اور بیوی کی تلاش کرنے والے مردوں کے لیے ایک پیغام بھی شیئر کیا۔

مانی نے اپنی پوسٹ میں غیر شادی شدہ مردوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری آپ کے لیے نصیحت ہے کہ شادی کرلیں اگر بیوی اچھی مل گئی تو خوش رہیں گے اور اگر اچھی نہ ملی تو آپ فلاسفر بن جائیں گے۔

اداکار نے پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mani (@manipakistani)

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ حرا مانی نے انسٹا اسٹوری میں والدین کی اہمیت سے متعلق اہم پیغام شیئر کیاتھا.


اداکارہ نے لکھا تھا کہ ’ماں باپ کے علاوہ کوئی اپنا نہیں ہوتا، ماں باپ سے زیادہ آپ کی زندگی میں کوئی اپنا ہو ہی نہیں سکتا۔‘


حرا مانی کا کہنا تھا کہ ’اپنے ماں باپ کا سوچیں، دنیا میں سب کچھ دوبارہ مل جاتا ہے لیکن ماں باپ چلے جائیں تو واپس نہیں آسکتے۔‘