ریاض: برطانیہ کے لوئس ہملٹن نے سعودی عرب میں ہونے والی فارمولا ون ریس جیت لی۔
عرب میڈیا کے مطابق برطانیہ کے لوئس ہملٹن نے سعودی گراں پری جیت لی، ریس شروع ہوئی تو برتری کی جنگ میں کئی ڈرائیورز توازن برقرار نہ رکھ سکے، بیریئرز کی خرابی کے باعث ریس کو روکنا بھی پڑا۔
پانچ مرتبہ کے چیمپئن ہملٹن نے ریس دوبارہ شروع ہونے پر تیزی دکھائی اور تمام ڈرائیورز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مقررہ فاصلہ دو گھنٹے 6 منٹ 15.8 سیکنڈ میں طے کرتے ہوئے ریس جیتی۔
دوسرے ڈرائیور ورسٹاپن کو ٹائٹل جیتنے کے لیے ہیملٹن کے ساتھ فرق کو 8 پوائنٹس سے بڑھا کر 26 کرنا پڑا اور ڈرائیورز کے ٹائٹل پر مرسڈیز کی اجارہ داری کو توڑنا پڑا جو جرمن مینوفیکچرر نے پچھلے سات سیزن میں جیتا تھا۔
مزید پڑھیں: سعودی ولی عہد فارمولا ون ریس دیکھنے جدہ پہنچ گئے
چوبیس سالہ ورسٹاپن عالمی ٹائٹل جیت سکتے تھے اگر وہ سعودی عرب میں تیز ترین لیپ کے لیے ایک پوائنٹ کے ساتھ جیتتے اور ہیملٹن ٹاپ فائیو سے باہر تھے۔
واضح رہے کہ چند ماہ قبل لیوس ہملٹن نے روسی گراں پری موٹر ریس جیت کر گراں پری ٹائٹلز کی سنچری مکمل کرنے والے دنیا کے پہلے ڈرائیور بن گئے تھے۔
سات بار کےعالمی چیمپئن برطانوی ہملٹن اب عالمی سرکٹ میں اپنے قریب ترین حریف میکس ورسٹاپن پر دو پوائنٹس کی برتری لیے ہوئے ہیں۔