قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے قومی ٹیسٹ ٹیم کے اوپنر شان مسعود کے لیے اہم پیغام شیئر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیسٹ ٹیم کے اوپنر شان مسعود نے ڈربی شائر کاؤنٹی سے معاہدہ کرلیا، وہ اگلے سیزن میں ڈربی شائر کی نمائندگی کریں گے۔
ڈربی شائر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شان مسعود نے سیزن 2022 کے لیے تمام فارمیٹ میں بطور اوورسیز پلیئر کاؤنٹی کو جوائن کیا ہے۔
Pakistan international @shani_official has joined as an overseas player for all formats in the 2022 season!
Read ⤵️
— Derbyshire CCC (@DerbyshireCCC) December 7, 2021
قومی ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر نے بھی ڈربی شائر سے معاہدہ کرنے پر شان مسعود کو مبارک باد دی۔
مکی آرتھر نے شان مسعود کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’ڈربی شائر میں آپ کا خیرمقدم کرتے ہیں، یہ سفر آپ کے لیے اچھا ثابت ہوگا۔
Welcome aboard @shani_official it is going to be a great journey! @DerbyshireCCC https://t.co/NeqM36x4Ng
— Mickey Arthur (@Mickeyarthurcr1) December 7, 2021
واضح رہے کہ 32 سالہ شان مسعود نے 25 ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی، انہوں نے ٹیسٹ کیریئر میں 4 سنچریاں اور 6 چھ نصف سنچریاں اسکور کیں، 2020 میں شان مسعود نے انگلینڈ کے خلاف 156 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
شان مسعود نے فرسٹ کلاس کیریئر میں 300 میچز کھیلے ہیں اور 31 سنچریاں اسکور کی ہیں، ان کی بیٹنگ اوسط 57.46 ہے۔
شان مسعود نے 2019 میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کی تھی۔