برسبین: ایشر سیریز میں انگلش ٹیم نے مایوس کن آغاز کیا ہے، جہاں برسبین ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 147 رنز پر ڈھیر ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تاریخی ایشز سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ آج برسبین گابا میں شروع ہوگیا ہے، انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا جو انگلش ٹیم کے لئے بھیانک ثابت ہوا۔
کینگروز کا فاسٹ بولنگ اٹیک انگلش ٹیم پر قہر بن کر ٹوٹا، کپتان پیٹ کمنز نے سب سے زیادہ 5 وکٹیں حاصل کیں، مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ نےبھی 2، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، کیمرون گرین کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔
انگلش ٹیم کی جانب سے کامیاب بیٹر آل راؤنڈر جوز بٹلر رہے ، جنہوں نے 39 رنز بنائے، اولی پوپ 35، حسیب احمد 25 اور کرس ووکس 21 رنز بناسکے۔
کینگروز بولنگ اٹیک کے سامنے انگلش ٹیم کا ٹاپ اور مڈل آرڈر بری طرح ناکام ہوا، ڈیوڈ میلان 6، کپتان جوئے روٹ 0، بین اسٹوکس 5 جبکہ جوزف برنس 0 پر آؤٹ ہوئے۔