اسلام آباد : کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا ہے کہ جنید کی شادی پر ووٹ کو عزت دو والا گانا چلے گا اور ڈانس بھی کروں گا، ہماری دادی نانی ’دیساں دا راجا‘ گاتی تھیں، مریم نے گایا تو کیا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا لیڈر لیڈر ہوتا ہے لیڈر گانے گاتا ہے اور ترانے بھی پڑھتا ہے۔
مریم کے گانے کے حوالے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ ہماری دادی نانی ’دیساں دا راجا‘ گاتی تھیں، مریم نے گایا تو کیا ہوگیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جنید کی شادی پر ووٹ کو عزت دو والا گانا چلے گا، بیٹے کی شادی پر گانا بھی گاؤں گا ناچوں گا بھی۔
کیپٹن صفدر نے کہا آصف زرداری اور بلاول شادی پر نہ بھی آئے تو کوئی بات نہیں، بلاول نہ بھی بلائیں میں ان کی شادی پر جاؤں گا کیونکہ کراچی میں مجھے پولیس نہیں پکڑے گی۔
خیال رہے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کا آغاز رائے ونڈ میں ہوگیا ہے، سوشل میڈیا پر جنید صفدر کی شادی کی تقریب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی ، جس میں مریم نواز گانا گنگنا رہی تھیں۔
مریم نواز نے بالی ووڈ کی مشہور فلم ’جرم‘ کا شہرہ آفاق گانا ’جب کوئی بات بگڑ جائے، جب کوئی مشکل پڑ جائے، تم دینا ساتھ میرا او ہمنوا‘ گایا۔