آئی سی سی نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ نئی پلیئر رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ بدستور پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں۔

آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ دوسرے اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

ٹیسٹ رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم آٹھویں پوزیشن پر موجود ہے جبکہ بھارت کے بیٹر میانک اگروال 30 درجے بہتری کے بعد 11ویں نمبر پر آگئے۔

بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی کا پانچواں نمبر ہے، کیوی اسپنر اعجاز پٹیل رینکنگ میں 23 درجے بہتری کے بعد 38ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

آل راؤنڈر رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر پہلے نمبر پر موجود ہیں، بھارت کے روی چندر ایشون دوسرے، انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس تیسرے، بھارت کے رویندر جڈیجا چوتھے اور بنگلا دیش کے شکیب الحسن پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔