لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رامیز راجہ نے بنگلہ دیش کے خلاف شاندار کامیابی پر قومی ٹیم کو مبارک باد پیش کی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ قومی ٹیم کی شاندار کامیابی میں متاثر کن بات یہ ہے کہ ٹیم نے ٹی 20 سے ٹیسٹ کرکٹ میں خود کو اچھی طرح ڈھال لیا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے ڈھاکا ٹیسٹ میں بنگلا دیش کو شکست دیکر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کیا۔
#PakvsBan Great win Pakistan. What is impressive is how well the team adjusted from T20 to Test cricket. A perfect 10! Congratulations.
— Ramiz Raja (@iramizraja) December 8, 2021
ڈھاکا کے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلا دیش کی ٹیم دوسری اننگز میں 205 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔
پاکستانی بولرز نے دوسری اننگز میں بھی شاندار بولنگ کی اور صرف شکیب الحسن پاکستان کے خلاف نصف سنچری اسکور کرنے میں کامیاب رہے اور انہیں 63 رنز پر ساجد خان نے بولڈ کیا جبکہ مشفیق الرحیم دوسری اننگز میں بھی رن آؤٹ ہوئے اور انہوں نے 48 رنز بنائے۔
ساجد خان نے دوسری اننگز میں بھی شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ دو دو وکٹیں شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی کے حصے میں آئیں۔
https://t.co/a45zhP8OeI pic.twitter.com/foCujhbHvB
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 8, 2021
ساجد خان نے میچ میں مجموعی طور پر 12 وکٹیں حاصل کیں اور وہ پاکستان کی جانب سے ایک ٹیسٹ میچ میں 12 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی آف اسپن بولر بن گئے ہیں۔
قومی ٹیم کے اسپنر ساجد خان کو 12 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔