کراچی پورٹ پر بڑی کارروائی

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے بڑی مقدار میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی پورٹ پر اہم کارروائی کی جہاں سے 96 کلو ہیروئن بر آمد ہوئی، منشیات کو مہارت سے تولیوں میں چھپایا گیا تھا۔

منشیات کارگو آئی بی ٹریڈر نامی ایکسپوٹر کے نام پر بک کی گئی تھی۔

اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ کارگو آنٹاریو کینیڈا کے لیے تیار کیا گیا تھا، اے این ایف کی بروقت کاروائی نے کوشش ناکام بنا دی، واقعے کے حوالے سے تحقیقات ہورہی ہیں۔

انتظامیہ نے تمام کارگو تحویل میں لے لیا اور مزید تفتیش کررہی ہے۔