لیگی رہنماؤں کا گرین لائن کا علامتی افتتاح، اہلکاروں سے دھکم پیل

مسلم لیگ ن کے رہنما کراچی میں تیار ہونے والے منصوبے گرین لائن کا علامتی افتتاح کرنے پہنچ ‏گئے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال، محمد زبیر عمر، مفتاح اسماعیل مقامی قیادت کے رہما گرین ‏لائن کا علامتی افتتاح کرنے پہنچے تو سیکیورٹی اہلکاروں نے لیگی رہنماؤں کو ٹریک پر جانے سے ‏روک دیا۔

اس دورن ن لیگ کے کارکنوں اور اہلکاروں کے درمیان دھکم پیل ہوئی۔ کارکنوں نے اہلکاروں سے ‏الجھنے کی کوشش کی۔

لیگی رہنماؤں نے الزام لگایا کہ انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیاہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ انہیں ‏ریاست کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

بعدازاں کراچی کےعلاقےاورنگی ٹاؤن میں مبینہ جعلی مقابلےمیں جاں بحق ارسلان کے گھر مسلم ‏لیگ ن کا وفد پہنچ گیا۔

اس موقع پر انہوں نے اہلخانہ سے تعزیت کی۔۔ اہلخانہ نے لیگی ‏رہنماؤں کو مبینہ جعلی مقابلے سے متعلق مکمل تفصیلات بتائی گئیں اور کیس میں ہونے والی ‏پیش رفت کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔