نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر اور کمنٹیٹر ڈینی موریسن نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سے متعلق پیش گوئی کردی۔
تفصیلات کے مطابق سابق کیوی فاسٹ بولر ڈینی موریسن نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک سال میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی بولرز کی فہرست کے ٹویٹ کو شیئر کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی کی تعریف کی اور کہا کہ وہ ایک عظیم بولر بنیں گے۔
فاسٹ بولر کی فہرست کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ میں 1982 میں عمران خان نے ایک سال میں سب سے زیادہ 62 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
وقار یونس نے سال 1993 اور 1990 میں بالترتیب 55 اور 49 وکٹیں حاصل کیں، اس فہرست میں وسیم اکرم بھی شامل ہیں انہوں نے سال 1990 اور 1994 میں بالترتیب 47 اور 48 وکٹیں حاصل کیں۔
Just seen this… I recall seeing @iShaheenAfridi at the ICC U19 Wcup in NZ during Jan 2018 🤸🏽 Well done young man! 👏 Could become one of the greats 🕺😎🏏 @waqyounis99 what ya reckon bud? @TheRealPCB pic.twitter.com/cHg17LsCdq
— Danny Morrison (@SteelyDan66) December 10, 2021
پاکستان کے ان لیجنڈز فاسٹ بولر کی فہرست میں رواں برس شاہین شاہ آفریدی بھی شامل ہیں جو سال 2021 میں ٹیسٹ کرکٹ میں 47 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔
شاہین آفریدی کی اس کامیابی پر ڈینی موریسن نے ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یقین ہے کہ شاہین آفریدی ایک دن عظیم بولر بنیں گے، کیوی کمنٹیٹر نے ٹویٹ میں وقار یونس سے ان کی رائے بھی طلب کی۔