گندے کپڑوں کی وجہ سے شہری کروڑپتی بن گیا

غیر ملکی سرمایہ کاری

امریکا سے تعلق رکھنے والا ایک شہری پر قسمت اس قدر مہمان ہوئی کہ وہ آخری لمحات میں پونے چار لاکھ ڈالرز کا مالک بن گیا۔

قسمت کی دیوی اچانک کسی پر مہربان ہوجائے تو وہ راتوں رات امیر بن جاتا ہے ایسا ہی ایک واقعہ امریکی ریاست ورجینیا کے شہری کے ساتھ پیش آیا جو خستہ حال لاٹری ٹکٹ سے مالا مال ہوگیا۔

ماریکس بیزو نامی شہری اپنے کپڑے دھونے جارہا تھا کہ اس کے گندھے کپڑوں میں سے ایک لاٹری ٹکٹ نکلا۔

امریکی شہری نے اس لاٹری ٹکٹ کو کوڑے دان میں پھینکنے کا فیصلہ کیا پھر سوچا کہ چیک کرتا شاید اس لاٹری سے کچھ رقم بطور انعام نکل آئیں۔

لاٹری ٹکٹ کا نمبر 6-18-20-22-24 تھا جب امریکی شہری نے انعام جیتنے والے نمبر سے اپنے ٹکٹ کا نمبر ملایا تو حیران رہ گیا کیوں کہ اس کے لاٹری ٹکٹ سے 3 لاکھ 87 ہزار 450 ڈالرز کا جیک پاٹ یعنی بمپر انعام نکلا تھا۔