کراچی: مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کھیلوں کی دنیا سے پاکستان کی معیشت کیلئے مثبت خبر سنائی ہے۔
عبدالرزاق داؤد نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ جولائی تا اکتوبر2021کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں 21 فیصد اضافہ ہوا ہے، کھیلوں کے سامان کی برآمدات105.120ملین ڈالر کی ہوئیں۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات87.070ملین ڈالر تھیں۔
مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ فٹبال برآمدات 17 فیصد بڑھ کر 50.148ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں، پچھلے سال کی اسی مدت میں برآمدات 42.780ملین ڈالر تھی۔
MOC is pleased to inform that exports of 🇵🇰 football⚽ during July-Oct 2021 grew by 17% to $ US$ 50.148 million as compared to $ 42.780 million in the same period last year.
— Abdul Razak Dawood (@razak_dawood) December 13, 2021
قبل ازیں اپنے ایک بیان میں رزاق داؤڈ نے کہا تھا کہ جنوبی ایشیائی ممالک میں سے پاکستان کی برآمدات میں 33.5 فیصد اضافہ ہوا، بنگلہ دیش کی برآمدات میں 31.3 اور بھارت کی برآمدات میں 26.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔