انگلینڈ کے جارح مزاج بلے باز جیسن روئے پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو میں بھی رنگ جمانے کے لیے تیار ہیں۔
پی ایس ایل سیون کے لیے فرنچائزز کی ڈرافٹنگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیسن روئے کو حاصل کر کے ان پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
انگلش بلے باز نے منتخب کیے جانے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نام ٹوئٹر پیغام میں لکھا ہے کہ جلد ہی وہ ٹیم کو جوائن کریں گے۔
انہوں نے لکھا کہ 2022 میں وہ پی ایس ایل کا حصہ ہونے اور دوبارہ سے رنگ جمانے کے لیے پرُجوش ہیں۔
See you soon @TeamQuetta. Excited to get back in the colours and be a part of @thePSLt20 in 2022! pic.twitter.com/fHQeBWuYx2
— Jason Roy (@JasonRoy20) December 12, 2021
جیسن روئے،کولن منرو، ڈیوڈملر، کارلوس بریتھویٹ سمیت بھی یونیورس باس کرس گیل پلاٹینم کیٹگری میں شامل ہیں، ڈرافٹنگ کے لئے پی سی بی نے رائٹ ٹومیچ کارڈ متعارف کرایا ہے،جس کی مدد سے فرنچائز اپنے ریلیز کیےکھلاڑیوں میں سے ایک کو پک کرسکےگی۔