‏’پیپلزپارٹی جن کو دہشت گرد کہہ رہی ہے ان کےپاس ہی آتی تھی‘‏

چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمان نے بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ‏پیپلزپارٹی جن کو دہشت گردکہہ رہی ہےان کےپاس ہی آتی تھی ووٹ مانگنےکیلئے پیپلزپارٹی نائن ‏زیرو پر آتی تھی۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہاتھوں میں ہاتھ ڈال ‏کر جینے مرنے کے اعلانات کرتی تھی مصطفیٰ کمال رحمان ملک کی ایک کال پرڈیل کرنےوالانہیں ہے ‏رحمان ملک کی ایک کال پر الطاف حسین ڈھیرہوجاتےتھے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اب ایم کیوایم ہےنہ الطاف حسین،اب پاک سرزمین پارٹی ہے وزیراعلیٰ ‏سندھ کولسانی سیاست ہرگزنہیں کرنےدیں گے پی پی کی تقریروں سےثابت ہوگیااعلیٰ تعلیم ‏سےبھی کچھ نہیں ہوا پیپلزپارٹی وڈیروں اورجاگیرداروں کی سیاست کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سرزمین پارٹی ہےجوبکنےکیلئے تیار نہیں ہے پیپلزپارٹی نےپختونوں،بلوچوں ‏کواستعمال کیا الطاف حسین نے مہاجروں کو استعمال کیا آج پاک سرزمین پارٹی ہےجوسب کوساتھ ‏لےکرچل رہی ہے پیپلزپارٹی نے لاڑکانہ،نواب شاہ کوکیوں ترقی نہیں دی تھر میں بچےبھوک ‏سےمررہےہیں سسندھ حکومت کو فنڈز ملتےہیں جووزراکی جیبوں میں جاتےہیں پیپلزپارٹی کاآخری ‏وقت آگیا ہےاس لیےغصےمیں ہے۔