‘پیپلزپارٹی سندھ چھننے کے ڈر سے متنازع بلدیاتی قانون لارہی ہے’

شہباز گل

لاہور : پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ سندھ پر مسلط پیپلز پارٹی نے صرف عوام کو اندھیرے میں دئیے ہیں، اس جماعت میں عام آدمی کےلیے کوئی جگہ نہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے پاکستان پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہر دور میں عوام کا نعرہ لگاکر لوٹا ہے اور عوام کی چھت چھین کر سرے محل اور دبئی میں جائیدادیں بنائی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو پارٹی پینے کا پانی نہ دے سکے وامی نعرے لگانے کا حق نہیں رکھتی۔

گزشتہ تین دہائیوں سے عوام پیپلز پارٹی کے لارے دیکھ رہی ہے، شہباز گل نے چیئرمین بلاول بھٹو کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کرپشن کی بدولت پرچی چیئرمین کی پارٹی صرف علاقائی پارٹی بن کر رہ گئی ہے۔

معاون خصوصی وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب پر نظریں جمانے والے خواب غفلت سے جاگیں، آبائی حلقے سے ہارنے والے پرچی چیئرمین پہلے لاڑکانہ سے جیتیں۔

‏’بلدیاتی ایکٹ کو کالا قانون کہنے والوں کا منہ کالا ہو گا‘‏

انہوں نے کہا کہ سندھ کے ڈاکو پنجاب کو چھوڑیں سندھ کی خبرلیں، سندھ چھننے کے ڈر سے متنازع بلدیاتی قوانین لائے جارہے ہیں۔

ڈاکٹر شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ سندھ سرکاری عوام کے حق سلب کرنا چاہ رہی ہے۔