امارات میں سونے کی قیمتیں سامنے آگئیں

سونے کی قیمت

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات(یو اے ای) میں 10 گرام سونے کی قیمت 2111 درہم ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق اماراتی گولڈ مارکیٹ میں دس گرام سونے کی قیمت اکیس سوگیارہ درہم ہوگئی اور ایک گرام سونا دو سو گیارہ درہم کا ریکارڈ کیا گیا جبکہ ایک ملی گرام اکیس کا ہے۔

سونے کی منڈی میں گزشتہ روز سونے کے بھاؤ سترہ سو چوراسی ڈالر سے سترہ سو نواسی ڈالر کے درمیان رہے اور ریٹ کا آج بھی پرسکون آغار ہوا۔

کم تجارتی حجم کے ساتھ ریٹ سترہ سو بیاسی ڈالر سے سترہ سو اکیانوے ڈالر کے درمیان رہے۔

آج انویسٹرز کی نظر فیڈرل عالمی مالیاتی اور اجناس کی منڈیوں میں مہنگائی کا ڈیٹا اور فیڈرل اوپن مارکیٹ کمیٹی کی میٹنگ پر ہوگی۔ آج متوقع سونے کے بھاو سترہ سو اسی ڈالر سے اٹھارہ سو ڈالر تک رہے سکتے ہیں۔