پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سویرا ندیم کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ سویرا ندیم نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نئی تصاویر شیئر کیں۔
اداکارہ کی جانب سے شیئر کردہ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ سنجیدگی کا تاثر دے رہی ہیں۔
View this post on Instagram
سویرا ندیم نے چند گھنٹوں قبل تصاویر شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداحوں نے پسند کیا اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کیا۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ سویرا ندیم نے اس سے قبل بھی اپنی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ سویرا ندیم نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مشہور ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ میں عدنان صدیقی کی اہلیہ کا کردار نبھایا تھا جس میں وہ عائزہ خان (مہوش) کو تھپڑ مارتی ہیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ کے اس سین کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی اور مداحوں نے اسے خوب سراہا تھا۔
ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کی کاسٹ میں ہمایوں سعید، عدنان صدیقی، سویرا ندیم، عائزہ خان ودیگر شامل تھے، ڈرامے کی آخری قسط کو سنیما میں دکھایا گیا تھا۔