سعودی عرب: ملازمین کیلئے پرانا نظام بحال

ریاض: سعودی عرب میں ملازمین کی دفتری حاضری کے لیے پرانا نظام بحال کردیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسپتالوں، ہیلتھ سینٹرز اور دفتری کارکنان کی ڈیوٹی کے لیے حاضری کا اندراج آئی کنٹیکٹ بائیو میٹرک سسٹم سے ہوگا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ وزارت نے مملکت بھر میں صحت اداروں کی انتظامیہ، ہیلتھ سینٹر کے ایگزیکٹیو چیئرمین، کمشنریوں میں صحت اداروں کو حکم پر عمل کرنے کی ہدایت کردی۔

سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاو کے لیے مقرر حفاظتی تدابیر کی پابندی کے ساتھ تمام ملازمین بائیو میٹرک ڈیوائسز کے ذریعے ڈیوٹی پر آنے اور جانے کا اندراج یقینی بنائیں۔

سیکریٹری صحت عبدالرحمن العبیان نے کہا کہ فنگر پرنٹ کے بجائے اب آئی کنٹیکٹ بائیو میٹرک سسٹم استعمال کیا جائے گا، وزارت افرادی قوت بھی اس پالیسی کے ساتھ ہے۔