بھارت میں موت کی دل دہلا دینے والی کہانی، شہری قاتل کیوں بنا؟

دہلی: بھارت میں خود کو مردہ ثابت کرنے کے لیے قاتل بننے والا شہری گرفتار ہوگیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی قیدی کو کورونا وبا کے دوران جیل سے رہائی ملی تھی جس کے بعد اس نے خود کو مردہ ثابت کرنے کا منصوبہ بنایا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گرفتار شہری سدیش کمار نے ایک بلڈر کو قتل کرکے اسے فرضی طور پر اپنی لاش ظاہر کرنے کی کوشش کی، سدیش پر دو قتل کے الزامات تھے جن سے وہ بری ہونا چاہتا جس کے لیے اس نے مذکورہ راستے کا چناؤ کیا تاکہ وہ بھارت میں مردہ سمجھا جائے اس طرح اس کی پکڑ بھی نہ ہوگی۔

ملزم پر 2018 میں گھر سے فرار ہو جانے والی بیٹی کے قتل کا الزام عائد کیا گیا تھا لیکن انہیں سزا نہیں ملی تھی، بعد ازاں ملزم نے مبینہ طور پر ایک اور قتل بھی کیا۔

اس حوالے سے رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ پولیس کو گزشتہ ماہ دارالحکومت نئی دلی کے مضافاتی علاقے غازی آباد سے ایک نعش ملی تھی جس نے سدیش کمار کے کپڑے پہنے ہوئے تھے۔

ملزم نے ہوشیاری سے لاش کے پاس اپنا شناختی کارڈ بھی پھینک دیا تھا تاک وہ حقیقی معنوں میں مردہ سمجھا جائے تاہم شہری کی یہ چال کام نہ آئی اور پولیس نے گرفتار کرلیا۔