انٹرنیشنل کرکٹ کو چھوڑے سولہ سال ہوگئے لیکن آج بھی ثقلین مشتاق کا سامنا کرنا آسان نہیں۔
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے ایک اوور کے میچ میں بابر اعظم کو ہرا دیا۔ ثقلین نے بابر کو ایک اوور میں بارہ رنز بنانے کا چیلنج دیا۔
بابراعظم تیار ہوئے سامنا کیا لیکن پھر ناکام رہے۔
Will Babar Azam be able to beat the challenge? Witness the chase, as Babar Azam and Saqlain Mushtaq come face to face in National Stadium Karachi.#HumTouKhelainGey #PAKvWI pic.twitter.com/Sy51DPRGdR
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 15, 2021
16سال بعدبھی ثقلین مشتاق کی گھومتی گیندوں کا سامناکرنا وائٹ بال کےبہترین بیٹسمین بابر اعظم کے لیے مشکل ثابت ہوا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس دلچسپ مقابلے کی ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے جسے اب تک ہزاروں بار دیکھا جا چکا ہے۔