‌‌کراچی میں تنہا ملزم گھر میں کود کر لاکھوں روپے لے اڑا

کراچی : شہر قائد میں تنہا ملزم گھر میں کود کر لاکھوں روپے لے اڑا ، ملزم نے گھر سے7 لاکھ روپے اور قیمتی سامان چوری کیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں گھر میں ڈکیتی واردات ہوئی ،جہاں لانڈھی میں تنہا ملزم گھر میں کود کر لاکھوں روپے لے اڑا، ملزم نے واردات کے دوران گھرسے7 لاکھ روپے اور قیمتی سامان چوری کیا۔

لانڈھی میں واردات کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی ، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم نے پہلےگلی کا جائزہ لیا، جیکٹ اتاری ، کھمبے پرچڑھ کرگھر میں داخل ہوا۔

جس کے بعد ملزم نے گھر میں الماری کا تالا توڑ کر نقدی ، سامان چور ی کیا اور واپس پیدل فرارہوگیا۔

گذشتہ روز کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 1 میں گھر میں ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی،جہاں 4 مسلح ملزمان ایک کلو سونا اور دیگرقیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔

پولیس کے مطابق ملزمان 7موبائل فونز،ایک میک بک ، ایک لیپ ٹاپ اور ایک قیمتی کیمرہ لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ گھر میں موجود 1لاکھ75ہزار روپے بھی لے گئے۔