قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
قومی کرکٹر شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے بیٹے کی تصویر فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی جس میں اذہان کو والد کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
شعیب ملک کی بیٹے کے ساتھ تصویر اذہان مرزا ملک کے اکاؤنٹ سے شیئر کی گئیں اور تصویر میں کیپشن لکھا گیا کہ ’میری حقیقی زندگی کے سپر ہیرو کے ساتھ۔‘
اذہان کی تصویر چند گھنٹوں قبل شیئر کی گئی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح نے پسند کیا اور مداحوں کی جانب سے ان کے بیٹے کو دعائیں بھی دی جارہی ہیں۔
واضح رہے کہ ثانیہ مزا کی بیٹے کے ساتھ اکثر ویڈیو اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملتی ہے۔
یاد رہے کہ ثانیہ مرزا نے اس سے قبل فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر بیٹے کے ہمراہ ویڈیو شیئر کی تھی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔
ویڈیو میں ثانیہ مرزا بیٹے اذہان سے جانوروں کے نام پوچھ رہی تھیں، ثانیہ نے اذہان سے گلہری کے بارے میں پوچھا جس کا جواب بندر ملا تو دونوں نے کہا کہ نہیں یہ بندر نہیں ہے۔