پہلی منفرد الیکٹریکل اسکوٹرجسے استعمال کے بعد تہہ بھی کیا جاسکتا ہے.. ویڈیو دیکھیں

ٹوکیو: جاپانی ماہرین نے اب تک کی سب سے منفرد اسکوٹر تیار کرلی، جو بجلی کی مدد سے چلتی اور اسے استعمال کے بعد تہہ کر کے  رکھا جاسکتا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹوکیو یونیورسٹی کے ماہرین نے طویل کوشش اور جدوجہد کے بعد ایک ایسی الیکٹریکل اسکوٹر تیار کی ہے، جسے ضرورت ختم ہونے پر تہہ کر کے رکھا جاسکتا ہے۔

اس اسکوٹر کو استعمال کے بعد ہوا نکال کر تہے اور پھر الیکٹریکل پمپ سے ہوا بھرنے کے بعد استعمال کیا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: موٹرسائیکل چلانے والوں کے لیے خوش خبری، حادثے میں چوٹ نہیں لگے گی

یہ بھی پڑھیں: جدید ترین موٹرسائیکل متعارف

ہوا بھرنے کے بعد اسکوٹر بریف کیس کی صورت اختیار کرجاتی ہے جس پر عام موٹرسائیکل کی طرح ہینڈل بن جاتا ہے جو چلانے  اور توازن میں مدد فراہم کرتا ہے۔

چار پہیوں والی اس اسکوٹر کو ’پوئی مو‘ کا نام دیا گیا ہے، جو 9.3 میل فی گھنٹہ رفتار سے چلتی ہے، ایک بار بیٹری چارج ہونے کے بعد اسے 90 منٹ تک استعمال کیا جاسکتا ہے۔

پوئی مو کو تین مختلف انداز میں تیار کیا گیا ہے، جنہیں موبائل ایپ کی مدد سے بھی چالایا جاسکتا ہے۔ جہاں تک رہی وزن کی بات تو یہ 80 کلوگرام سے زیادہ وزن کو برداشت کرسکتی ہے۔