عالمی اعزاز کے بعد رضوان کی ٹویٹ وائرل

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی عالمی اعزاز کے بعد ٹویٹ کیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

محمد رضوان ایک سال میں 2 ہزار ٹی ٹوینٹی رنز بنانے والے پہلے کرکٹر بن گئے۔

محمد رضوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ ری ٹویٹ کرتے ہوئے اعزاز ملنے پر اللہ کا شکر ادا کیا۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ’صرف اللہ سے ہوتا ہے، اللہ کے غیر سے کچھ نہیں ہوتا۔‘

محمد رضوان نے اپنے ٹویٹ میں ان اعزازات کو پاکستان کے نام کرتے ہوئے پیار اور تعاون کرنے والے لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ محمد رضوان نے ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا، وہ ایک کلینڈر ایئر میں 48 ٹی ٹوینٹی میچز میں 2 ہزار سے زائد رنز بناچکے ہیں۔