ڈاکو خاتون کو کئی میٹر تک گھسیٹ کر لے گئے

بھارت میں ڈاکو موبائل فون چھیننے کے دوران خاتون کو کئی میٹر دور تک گھسیٹ کر لے گئے جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

بھارتی دارالحکومت دہلی کے شالیمار باغ علاقے میں دو ڈاکوؤں نے چلتی موٹر سائیکل سے خاتون سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی جس کی ویڈیو کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکو موبائل فون چھیننے کے دوران خاتون کو 200 میٹر دور تک گھسیٹ کر لے گئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں ڈاکو موٹر سائیکل پر رانگ سائیڈ سے آئے اور خاتون سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی اس دوران خاتون نیچے گر گئیں اور ڈاکو موٹر سائیکل سمیت خاتون کو گھسیٹ کر لے گئے۔

بعدازاں نیچے گری خاتون کی مدد کے لیے راہگیر بھاگتے ہوئے آئے اور واقعے کے بعد دیگر گاڑیاں بھی رک گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون شالیمار باغ کے فورٹس اسپتال میں ملازمت کرتی ہیں، وہ ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد جارہی تھی جب یہ واقعہ پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔