اسلام آباد : ملک میں کرونا ویکسی نیشن کے ثمرات سامنے آنے لگے، پاکستان میں کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 0.6 فیصد ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 42 ہزار 640 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 259 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
گزشتہ روز اس وبا نے مزید 2 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 0.60 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 656 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں اومی کرون کے پھیلاؤ کا خدشہ، اسد عمر نے عوام کو خبردار کردیا
واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا تھا کہ ملک میں کرونا ویکسین لگوانے والوں کی تعداد 14 کروڑ ہوگئی ہے، اب تک8کروڑ75لاکھ پاکستانی کم ازکم ایک خوراک لےچکےہیں اور 6کروڑ افرادکومکمل طورپرویکسین لگائی جا چکی ہے۔
دوسری جانب اسد عمر نے عوام کو خبردار کیا کہ اومی کرون کےآتے ہی ویکسی نیشن کی ضرورت اور بھی بڑھ گئی ہے۔