سعودی دارالحکومت میں قائم سفارت خانہ پاکستان سے مثبت خبر!

ریاض: سعودی دارالحکومت میں قائم سفارت خانہ پاکستان میں سندھی کلچر ڈے کی مناسبت سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں پاکستانی سفیر لفیٹننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال مہمان خصوصی تھے۔

تفصیلات کے مطابق تقریب کے دوران شرکا کی بڑی تعداد نے سندھی کلچر ڈے کو بھرپور انداز سے منایا اور سنگیت کی محفل بھی سجائی، مقامی گلوکار نعیم سندھی نے فوک گیت گا کر تقریب میں خوب سماں باندھا اور شریک افراد نے روایتی سندھی رقص بھی پیش کیا۔

مہمان خصوصی سفیر پاکستان لفیٹننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر کا کہنا تھا کہ سندھ قدیم روایات اور ثقافت کا امین ہے جس نے ہمیشہ بھائی چارے اور امن کا پیغام دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج سندھ کا کلچر پوری دنیا میں اپنی الگ شناخت اور پہچان بن چکا ہے اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں جس انداز کے ساتھ سندھی کیمونٹی سندھی اجرک اور ٹوپی کو نمایاں کرکے پاکستان کانام روشن کر رہی ہے وہ بھی قابل تحسین ہے۔

انڈس کلچرل آینڈ سوش فورم کے صدر ڈاکٹر مصطفی میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی ثقافت انسانی تاریخ کی ایک عظیم تہذیب کا عکس اور تسلسل ہے یوم ثقافت سندھ امن محبت ہم آہنگی اور بھائی چارے کا سبق دیتا ہے۔