مشک کلیم پیا گھر سدھار گئیں

معروف پاکستانی ماڈل مشکل کلیم کی بارات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، مشکل کلیم نادر ضیا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی ہیں۔

مشک کلیم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے، تصویر ان کی بارات کی تقریب کی ہے جس میں وہ اپنے دلہا نادر ضیا کے ساتھ بیٹھی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mushk Kaleem (@mushkkaleem)

اس موقع پر ماڈل نے نامور ڈیزائنر ثانیہ مسکتیا کا تیار کردہ گہرے سرخ رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ نادر نے سیاہ رنگ کے سوٹ کے ساتھ مہرون ٹائی اور سفید شرٹ زیب تن کی ہے۔

مشک کلیم کی بارات کی تقریب میں شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی۔

اس سے قبل جوڑے کی مہندی اور نکاح کی تصاویر و ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

یاد رہے کہ مشک کلیم نے سنہ 2009 سے ماڈلنگ کا آغاز کیا تھا اور انہیں ماڈلنگ کی دنیا میں ایک دہائی سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے، وہ لکس اسٹائل ایوارڈ سمیت متعدد ایوارڈز حاصل کرچکی ہیں۔