پاکستانی ماڈل و ادکارہ ژالے سرحدی اور آمنہ الیاس کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ژالے سرحدی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر آمنہ الیاس کے ساتھ ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔
ژالے سرحدی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں آمنہ الیاس کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایویں آمنہ کے ساتھ۔‘
ویڈیو میں ژالے اور آمنہ سرحدی کو دلچسپ انداز میں رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ژالے سرحدی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ہیش ٹیگز ڈانس چیلنج، ٹک ٹاک کا بھی استعمال کیا۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ ژالے سرحدی نے اس سے قبل بھی مزاحیہ ویڈیو شیئر کی تھی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔
ژالے سرحدی کو مزاحیہ ویڈیو میں پان والے سے متعلق لپک سنکنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں ژالے کہہ رہی ہیں کہ ’میں نے پان والے سے بولا کہ ایک پان لگا دو، وہ بولا کون سا پان لگائیں، میں نے بولا میٹھا پان لگا دو۔‘
اداکارہ نے کہا کہ پھر وہ بولا کہ کتنا میٹھا؟ میں نے بولا کہ فُل میٹھا کردو پھر وہ بولا رس گلا ڈال دیں کیا پان میں۔‘