گیس بحران پر ارکان اسمبلی پھٹ پڑے، حماداظہر کی برطرفی کا مطالبہ

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گیس کے بدترین بحران پر تحریک انصاف کے اراکین ‏اسمبلی پھٹ پڑے۔

لیاری سے منتخب پی ٹی آئی کےرکن قومی اسمبلی شکورشاد نےگیس بحران کا ذمہ دار اپنے وزیر کو ‏قرارد دیتے ہوئے وزیر توانائی حماداظہر اور ایم ڈی سوئی سدرن گیس کی برطرفی کا مطالبہ کر ‏دیا۔

عبدالشکورشاد کا کہنا ہے کہ لیاری میں گیس کی بندش سےشہری بری طرح پریشان ہیں فوری ‏فیصلےنہ لئے گئے تو پی ٹی آئی کیلئے مشکلات مزید بڑھیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی ناااہل ترین ہے وزیر توانائی حماداظہر اور ایم ‏ڈی سوئی سدرن کو فوری برطرف کیا جائے۔

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی جمیل احمدخان نےبھی گیس بحران پر وفاقی وزیر توانائی ‏حماداظہر کو خط لکھ کر بدترین صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ این اے237 میں گیس کی شدید قلت ہے گیس بندش کےباعث ‏شہری شدیدپریشانی کا شکار ہیں اگر گیس بحال نہ کی گئی تواسمبلی ،سوئی گیس ہیڈآفس کے ‏سامنے احتجاج ہو گا۔