ہمبن ٹوٹا: لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کے فائنل معرکے میں جافنا کنگز نے گال گلیڈی ایٹرز کو 23 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لنکا پریمیئر لیگ کے فائنل میچ میں جافنا کنگز کی جانب سے دیے جانے والے 202 رنز کے تعاقب میں گال گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 178 تک محدود رہی۔
گال گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو ٹورنامنٹ کے مسلسل دوسرے فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
A champion team, and a team full of champions! The invincible @KingsJaffna keep their crown in a match that’s reminiscent of last year’s final – they beat the same rival! @GalleGladiators @OfficialSLC #LPL2021 #එක්වජයගමු #ஒன்றாகவென்றிடுவோம் #WinTogether #TheFutureisHere pic.twitter.com/nGcbuNdLbi
— LPL – Lanka Premier League (@LPLT20) December 23, 2021
گونا تھیلا کی 54 رنز کی اننگز بھی گلیڈی ایٹرز کو شکست سے نہ بچاسکی، مینڈس 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
جافنا کنگز کے ڈی سلوا اور ہسارانگا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل جافنا کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے تھے، اویشکا فرنینڈو نے 63 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی تھی جبکہ کیڈ مور 54 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تھے۔
Avishka (@Avishka28) continued his amazing form tonight with another stylish half century! @KingsJaffna @SatsportNews @ipg_productions @OfficialSLC #LPL2021 #එක්වජයගමු #ஒன்றாகவென்றிடுவோம் #EkwaJayagamu #Cricket #WinTogether #LankaPremierLeague #TheFutureisHere pic.twitter.com/BjGyxj0apx
— LPL – Lanka Premier League (@LPLT20) December 23, 2021
گلیڈی ایٹرز کی جانب سے تھشارا، محمد عامر اور سمیت پٹیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی تھی۔