سڈنی: آسٹریلیا میں طوفانی ہواؤں اور تیز بارشوں کے دوران خوف ناک منظر کیمرے کی آنکھ میں قید ہوگیا۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں طوفانی ہواؤں نے گھر کی دھاتی چھت کو اکھاڑ پھینکا جو سڑک پر دو گاڑیوں کے درمیان آگری۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ لوہے کی چھت گھر پر نصب تھی جو تیز ہواؤں کے باعث اپنی جگہ سے ہٹی اور اڑ کر سڑک پر گرپڑی۔ اس حادثے میں گاڑی کو نقصان پہنچا۔
اس واقعے میں کسی بھی شہری کی جان جانے کا بھی اندیشہ تھا، اگر دھات سے بنی یہ چادر گاڑی کے اوپر گرتی تب بھی مالی طور پر بھاری نقصان ہوتا۔
مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پر صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا ‘ طوفانی صورت حال کے دوران سڑک کے درمیان اڑتی ہوئی چھت’۔
ایک شہری نے سوال کیا کہ اس حادثے میں گاڑی کا مالک زخمی ہوا؟۔ خیال رہے کہ گاڑی سڑک کنارے پارک تھی ویڈیو میں یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اس وقت کار میں کوئی موجود تھا یا نہیں۔