دنیا کی پہلی ’ڈوئل موڈ‘ گاڑی کا افتتاح کردیا گیا

جاپان میں دنیا کی پہلی ڈوئل موڈ گاڑی کا افتتاح کردیا گیا، گاڑی روڈ اور ریل ٹریک پر بھی چلتی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاپان کے شہر توکو شیما کے علاقے کایو میں دہری سہولت فراہم کرنے والی گاڑی کا افتتاح کیا گیا جس میں بیک وقت 21 مسافر سوار ہوسکتے ہیں۔

ڈی ایم وی کی طرح دکھنے والی گاری روڈ پر دوسری گاڑیوں کی طرح ربر کے ٹائر پر چلتی ہے لیکن جب انٹرچینج پر پہنچتی ہے تو اس کے نچلے حصے میں موجود اسٹیل کے ٹائر ریل ٹریک پر آجاتے ہیں اور گاڑی ٹرین کی طرح چلنے لگتی ہے۔

This bus in Japan can run on wheels and tracks, may debut during Tokyo  Olympics

ٹرین وہیل گاڑی کے اگلے ٹائر کو اوپر اٹھا کر رکھتے ہیں جبکہ پچھلے پہیے ڈی ایم وی کو ٹریک پر چلانے کے لیے نیچے ہی رہتے ہیں۔

ڈی ایم وی سروس چلانے والی کمپنی کے سی ای او نے دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے لیے اس سروس کو لوکل ٹرانسپورٹ کا بہترین متبادل قرار دیتے ہوئے کہا کہ گاڑی ریل کی صورت میں 60 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ روڈ پر 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

Bus or train? The world's first "dual-mode vehicle" to enter service in  Japan - The Switzerland Times

کمپنی کے سی ای او کا کہنا تھا کہ خاص طور پر دیہی علاقوں میں عمر رسیدہ افراد کے لیے یہ پبلک ٹرانسپورٹ کی ایک بہت اچھی شکل ہوگی۔