جوروٹ محمدیوسف کا ریکارڈ نہ توڑ سکے

انگلینڈ کے کپتان جو روٹ ٹیسٹ کیلنڈر ائیر میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا محمد یوسف کا ‏ریکارڈ نہ توڑسکے۔

ٹیسٹ کیلنڈرائر میں سب سے زیادہ رنز کا محمدیوسف کاریکارڈ برقرار رہے گا۔ انگلینڈ کے جو ‏روٹ ایک سال میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں تیسرے نمبر پر آگئے۔

آسٹریلیا کے خلاف باکسنگ ڈےٹیسٹ میں روٹ کے پاس ریکارڈ بنانےکا موقع تھا لیکن دوسری ‏اننگز میں وہ اٹھائیس رنز پر آؤٹ ہوگئے۔

Image

انگلش بلے باز محمد یوسف سے اسی اور ویسٹ انڈیز کے ویوین رچرڈ سے دو رنزپیچھےرہ گئے۔ ‏محمد یوسف نے دوہزار چھ میں سترہ سو اٹھاسی رنزکا ریکارڈ بنایا تھاجو سولہ سال سےبرقرارہے۔