ارجن ٹنڈولکر کو پہلی بار کس ٹیم میں شامل کرلیا گیا؟

ممبئی: سابق بھارتی کپتان سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن ٹنڈولکر کو پہلی رنجی ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق اسٹار بلے باز سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن ٹنڈولکر پہلی بار رنجی ٹرافی میں ممبئی کی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

پرتھوی شا کو پہلے دو میچز کے لیے ممبئی کی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

ممبئی کی ٹیم 41 بار رنجی ٹرافی جیت چکی ہے، ممبئی کی ٹیم اپنا پہلا میچ 13 جنوری کو مہاراشٹر کے خلاف کھیلے گی اس کے بعد کولکتہ میں وہ 20 جنوری کو دہلی کے خلاف دوسرا میچ کھیلے گی۔

ارجن ٹندولکر، نوجوان اوپنر یشسوی جیسوال، مڈل آرڈر بلے باز سرفراز خان، سابق ہندوستانی کرکٹر وسیم جعفر کے بھتیجے ارمان جعفر اور ڈریو گومل بھی اس 20 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

بھارت کے لیے ایک ون ڈے اور 13 ٹی۔ ٹوئنٹی کھیلنے والے شیوم دوبے کو بھی سلیکٹرز نے منتخب کیا ہے۔ ان کے ساتھ غلام پارکر، سنیل مورے، پرساد دیسائی اور آنند یالویگی آل راؤنڈر کے کردار میں ہوں گے۔

گیند بازوں میں دھول کلکرنی قیادت کریں گے۔ ارجن کے علاوہ تیز گیند باز موہت اوستھی، بائیں ہاتھ کے اسپنر شمس ملانی، آف اسپنر ششانک اتارڈے اور بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز روئسٹن ڈیاس ان کا ساتھ دیں گے۔

ممبئی اسکواڈ: پرتھوی شا (کپتان)، ہیں دیگر کھلاڑیوں میں یشسوی جیسوال، ڈریو گومل، ارمان جعفر، سرفراز خان، سچن یادو، آدتیہ تارے (ڈبلیو کے)، ہاردک تمور (ڈبلیو کے)، شیوم دوبے، امان خان، شمس ملانی، تنوش کوٹیان، پرشانت سولنکی، ششانک اٹارڈے، دھول کلکرنی، موہت اوستھی، پرنس بدیانی، سدھارتھ راوت، رائسٹن ڈیاس اور ارجن ٹندولکر شامل ہیں۔