جنگ عظیم دوّم: لاوارث ریچھ جب فوج میں شامل ہوا

وارسا : دوسری جنگ عظیم میں بحیثیت فوجی پولینڈ کی فوج میں خدمات انجام دینے والا ریچھ کی یادگار تعمیر ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دوسری جنگ عظیم کے دوران پولینڈ کی فوج کو ایران کے صوبے ہمدان سے 1944 میں ایک لاوارث ریچھ کا بچہ ملا، جسے پولینڈ کی مسلح افواج کے اعلیٰ افسران سے بطور سپاہی فوج میں شامل کرلیا۔

ووجٹک نامی ریچھ فوج رہ کر باقاعدہ ایک فوجی بن چکا تھا جو فوجیوں کے ساتھ ہی رہتا، سوتا اور کھیلتا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ووجٹک فوج میں اسلحے کی ترسیل کا کام کرتا تھا جو دو سال تک پولینڈ کی فوج میں بطور کارپورل خدمات انجام دیتا تھا اور 2 دسمبر 1963 کو 21 برس کی عمر میں اسکاٹ لینڈ کے شہر ایڈن برگ میں انتقال کرگیا۔

جنگ عظیم کے اختتام پر ریچھ کو پولینڈ حکام نے ایڈنبرگ کے چڑیا گھر منتقل کردیا تھا جو وفات تک وہیں مقیم رہا۔

ریچھ کے انتقال کے بعد کئی مقامات پر پولش فوج کے ریچھ سپاہی کی یاد میں مجسمے بھی تعمیر کیے گئے ہیں۔