انگلینڈ کے ہیڈ کوچ بھی کورونا کا شکار

شکستوں سے چور چور انگلش ٹیم پر کورونا کے وار جاری ہیں۔ کھلاڑیوں اور اسٹاف ممبران کے بعد ‏ہیڈکوچ بھی وائرس کا شکار بن گئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلش کرکٹ ٹیم کےہیڈکوچ کرس سلورووڈ کا کورونا ٹیسٹ ‏مثبت آ گیا جس کے بعد انہوں نے آئسولیشن اختیار کر لی ہے۔

سلورووڈ فیملی ممبر میں کورونا تشخیص کے بعد سے آئسولیشن میں ہیں۔ ان کی غیرموجودگی میں ‏اسسٹنٹ کوچ گراہم تھروپ ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

ایشیز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ 5جنوری سےسڈنی میں کھیلاجائےگا۔ 5 میچوں کی سیریز میں انگلش ‏ٹیم کو0-3کے خسارےکا سامنا ہے۔

The Ashes: England head coach Chris Silverwood to miss fourth Test after  family member tests positive for Covid-19 | Cricket News | Sky Sports

واضح رہے کہ ملبورن میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے دوران انگلینڈ کے کوچنگ اسٹاف ‏کے دو ممبرز کا ‏کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

کوچنگ اسٹاف کے دو فیملی ممبرز کے بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ۔ دوسرے روز کا کھیل ‏تیس ‏منٹ تاخیر کا شکار ہوا۔

کمنٹیٹرز رکی پونٹنگ اور این بوتھم بھی کورونا کی تشخیص کے بعد قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔ ‏‏انگلینڈ کے تمام کھلاڑیوں کو ریپڈ ٹیسٹ کے بعد کھیلنے کی اجازت ملی تھی۔