پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ووٹنگ مشین سے کرانے پر رضامندی

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں2لاکھ5ہزار مشین درکارہوں گی لیکن 120 دن کے ‏اندر مشینوں کی خریدای ممکن نہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس ہوا جس میں پنجاب میں ‏بلدیاتی انتخابات اورحلقہ بندیوں سےمتعلق غور کیا گیا۔ ‏

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب نےآرڈیننس 2021پر بریفنگ دی جب کہ اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن ‏نے چند ترامیم کی تجویز دی۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب کے بلدیاتی انتخابات ای وی ایم سےکرانےپر رضامندی کا ‏اظہار کیا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں ای وی ایم پرکوئی اعتراض نہیں ہے وفاق یاصوبائی حکومت ‏مشینوں کو خود تیار کرےتو استعمال کیا جاسکتاہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں2لاکھ5 ہزار مشینیں درکار ہوں گی، الیکشن کمیشن ‏نے مشینوں کی خریداری مارکیٹ سےکرنی ہے تمام قواعدوضوابط اورپیپرارولزکےمطابق خریداری کی جائےگی، ‏چند ویلج اور نیبرہوڈ کونسلز میں ای وی ایم کی پائلٹ ٹیسٹنگ کی جا سکتی ہے لوکل گورنمنٹس تحلیل کےبعد ‏‏120 دن میں انتخابات ضروری ہے لیکن 120دن کےاندرمشینوں کی خریدای ممکن نہیں۔