ایم کیو ایم کے سینیٹرعبدالحسیب کی تنظیمی رکنیت معطل

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے تنظیمی ذمہ داریوں اور فرائض سے غفلت برتنے پر سینیٹر عبدالحسیب کی تنظیمی رکنیت معطل کر دی ہے۔

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق رابطہ کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں سینیٹر عبدالحسیب کی کارکردگی پر غور غوض کرنے کے بعد انہیں تنظیمی رکنیت سے معطل کیا گیا ہے، معطلی کے دوران وہ سینیٹ کے اجلاس میں بھی شرکت نہیں کرسکتے۔

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کر دی ہے۔