محکمہ صحت سندھ سیکریٹریٹ کے 19 ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد متاثرہ ملازمین نے خود کو قرنطینہ کرلیا
اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ صحت سندھ سیکریٹریٹ کے 84 ملازمین کےٹیسٹ کرائےگئے تھے جن میں سے 19 ملازمین کے نتائج مثبت آئے ہیں۔
رپورٹ آنے کے بعد متاثرہ ملازمین نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔
صورتحال کے بعد سندھ سیکریٹریٹ میں غیر ضروری افراد کا داخلہ بند کردیا گیا ہے جب کہ محکمہ صحت سندھ کی جانب سے سیکریٹری ایس جی اے کو خط لکھ کر سیکریٹریٹ میں کوروناایس اوپیزپر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ سندھ میں بڑھتے کورونا کیسز کے باعث صوبائی محکمہ داخلہ نے بدھ کے روز ہی نیا حکم نامہ جاری کیا ہے۔