وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ڈچ وفد نے ملاقات کی جس میں سرمایہ کاری سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ڈچ وفد نے رائل فریسلینڈ کمپنی کےسی ای اوکی سربراہی میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کےک امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیرخارجہ نےوفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے دستیاب مواقع کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان220ملین آبادی پرمشتمل ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت پاکستان جغرافیائی اقتصادی ترجیحات پرتوجہ مرکوزکیےہوئےہے اور بیرونی سرمایہ کاروں کوپاکستان میں خصوصی مراعات دےرہےہیں۔
انہوں نے ڈچ کمپنی کو ڈیری کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان دودھ کی پیداوارکے لیے عالمی سطح پرتیسرےنمبرپرہے اور ہم اس شعبے کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔
ڈچ کمپنی کےوفد نے وزیرخارجہ کا شکریہ ادا کیا اور حکومت پاکستان کی جانب سے بیرونی سرمایہ کاروں کو دی جانے والی خصوصی مراعات کو سراہتے ہوئے پاکستان میں سرمایہ کاری کاعندیہ دیا۔