پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں داخل ہو چکے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ ان شاء اللہ اسلام آباد کی جانب بڑھیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی جانب سے جبر و فسطائیت کا کوئی بھی حربہ ڈرا نہیں سکتا، امپورٹڈ حکومت کا جبر و فسطائیت کا حربہ ہمارے مارچ کا راستہ نہیں روک سکتا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے بیان کے ساتھ ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں کنٹینر پر کھڑے ہیں جبکہ اسلام آباد جانے والے مارچ میں شرکا کی گاڑیوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔
We have entered Punjab and will InshAllah be heading towards Islamabad.
No amount of state oppression and fascism by this imported govt can stop or deter our march.#حقیقی_آزادی_مارچ pic.twitter.com/NMRNRU2F3G— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 25, 2022