’رشتہ آیا ہے، لڑکے کا پیٹرول پمپ ہے‘

حکومت کی جانب سے 15 دنوں میں تیسری مرتبہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اور شوبز ستارے حکومت پر تنقید کررہے ہیں۔

پیٹرول کی قیمت بڑھتے ہی ’فیول پرائس‘ کا ہیش ٹیگ دو روز تک ٹاپ ٹرینڈ میں رہا اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ میمز بھی بنائی گئیں۔

اداکار منیب بٹ، ثمینہ پیرزادہ، احسن محسن اکرام، فہد شیخ ودیگر نے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

https://urdu.arynews.tv/fuel-price-actor-fahad-sheikh-criticize-pm-shehbaz/

اب اداکارہ صبور علی نے بھی پیٹرول کی قیمت بڑھنے پر دلچسپ پوسٹ شیئر کردی جسے دیکھ کر صارفین بے ساختہ مسکرانے پر مجبور ہوگئے۔

https://urdu.arynews.tv/petrol-price-hike-funny-memes/

صبور علی کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں انہیں ایک تصویر میں منہ بنائے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دوسری تصویر میں وہ دلہن بنیں مسکرا رہی ہیں۔

اداکارہ نے اس کے کیپشن میں لکھا کہ ’رشتہ آیا ہے۔‘ پھر لکھا کہ لڑکے کا پیٹرول پمپ ہے، یعنی کے رشتہ منظور ہوگیا اور شادی بھی ہوگئی۔

May be a close-up of 3 people and text that says "sabooraly 2h Rishta Aya ha: Larkay Ka petrolpump ha GALAXY Me Pakistani celebrities"