راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے ایران کے ساتھ باہمی تعاون کو مزید وسعت دینےاور فوجی رابطےبڑھانےکی ضرورت پر زور دیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے ایران کا دورہ کیا اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی،ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی اور اسٹرٹیجک امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی ، دونوں جانب سے سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینےپر اتفاق کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضا کی ایرانی وزیر دفاع اور چیف آف جنرل اسٹاف سمیت ایرانی بحریہ اور فضائیہ کےسربراہان سے بھی ملاقاتیں ہوئیں، ملاقاتوں میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دینےاور فوجی رابطےبڑھانےکی ضرورت پر زور دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں انٹرنیشنل بارڈر کو امن اور دوستی کی سرحدبنانے پر زور دیا گیا، اس موقع پر ایرانی عسکری قیادت نے دہشتگردی کےخلاف مسلح افواج کی قربانیوں کوسراہا۔