لاہور:محکمہ انسداددہشت گردی نے لاہور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 9 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداددہشت گردی نے پنجاب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا اور کارروائیوں کےدوران 9 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ کارروائیاں گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا،ملتان،راولپنڈی میں کی گئیں ، دہشت گردوں سےبارودی مواد،اسلحہ،خودکش جیکٹس بھی برآمد ہوئیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتاردہشت گردوں کےخلاف7مقدمات درج کرلیےگئے ہیں ، ملزمان سے تفتیش جاری ہے، اس دوران اہم انکشافات متوقع ہیں۔
یاد رہے گذشتہ ماہ بھی سی ٹی ڈی نے صوبے بھر میں انٹیلی جنس آپریشن کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا،
ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا تھا کہ گرفتار دہشت گردوں میں فضل الٰہی، محمد یاسر ،عبداللہ، بلال قاسم شامل ہیں، اس کے علاوہ اٹھارہ سے زائد مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لیا گیا تھا۔
ترجمان کے مطابق دہشت گردوں سے بارودی مواد،سیفٹی فیوز،ڈیٹونیٹراورکیش برآمد کیا گیا، سی ٹی ڈی کے مطابق تمام دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔