یواےای میں نمازعید اور خطبے کا دورانیہ مقرر، اہم ہدایات

متحدہ عرب امارات میں نماز عید اور خطبے کا دورانیہ مقرر کر دیا گیا۔

یواےای کی حکومت نے عیدالاضحیٰ پر کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اور پابندیوں کا اعلان کیا ہے تاکہ وبا کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔

حکومتی ترجمان ڈاکٹر طاہر العامری کے مطابق عیدالاضحیٰ کی نماز اور خطبے کا دورانیہ 20 منٹ مقرر کیا گیا ہے اور اسی متعین وقت میں تمام کام کرنے ہوں گے۔

https://urdu.arynews.tv/eid-al-adha-2022-prayer-timings-across-uae/

انہوں نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے ہدایت کرتے کہا کہ نماز اور خطے کے دوران ماسک کا استعمال کیا جائے، سماجی فاصلہ اختیار کر کے بغل گیر ہونے سے گریز کیا جائے۔

نمازیوں کو ہر وقت چہرے پر ماسک پہننا چاہیے، ایک میٹر کا جسمانی فاصلہ برقرار رکھنا چاہیے اور ذاتی یا ایک بار استعمال ہونے والی نمازی چٹائیوں کا استعمال کرنا چاہیے۔

نمازیوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اپنی الحسن ایپس پر گرین اسٹیٹس رکھیں۔