’نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ تجربہ شیئر کرنا پسند ہے‘

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ میں نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنا پسند ہے کیونکہ نوجوانوں کے ساتھ اپنا تجربہ شیئر کرسکتا ہوں۔

اے اسپورٹس کی رپورٹ کے مطابق سابق کپتان اور لیجنڈری کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ وہ گراس روٹ لیول پر کام کرنا پسند کرتے ہیں جہاں وہ کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے برانڈ ایمبیسیڈر بنتے ہی کافی اثر ڈال سکتے ہیں۔

آج منعقدہ معاہدے پر دستخط کی تقریب کے موقع پر بات کرتے ہوئے آفریدی نے دعویٰ کیا کہ وہ اس سطح پر کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں جہاں انہیں نوجوان کرکٹرز کی تربیت اور مہارت کو نکھارنے کا موقع ملے۔

آفریدی نے کہا کہ ’میں بنیادی سطح پر کام کرنا پسند کرتا ہوں جہاں میں ایک اہم اثر پیدا کر سکتا ہوں اور مجھے نوجوان کرکٹرز کے ساتھ ڈریسنگ روم کا اشتراک کرنا پسند ہے جہاں میں ان کے ساتھ اپنا تجربہ شیئر کر سکوں۔


https://urdu.arynews.tv/shahid-afridi-joins-kpl-jammu-janbaz/

دوسری جانب انہوں نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت کے زیر قبضہ کشمیر کے لوگوں کے لیے اپنی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی اس خطے کو پاکستان کے ساتھ الحاق کا مطالبہ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی بھی کشمیر کو پاکستان کا حصہ بنانے کا مطالبہ نہیں کیا تاہم کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے ظلم پر ہمیشہ آواز اٹھائی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس لیگ کے ذریعے وہ امن کا پیغام پھیلانا اور کشمیر کے لوگوں کو خوش کرنا چاہتے ہیں۔

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ سیاسی معاملات سیاست دانوں پر منحصر ہیں ہم صرف اچھی کرکٹ کھیل کر کشمیر کے لوگوں کو خوش کرنا چاہتے ہیں۔